0
Friday 20 Nov 2015 13:59

اتحادی ہونے کے باوجود نواز شریف نے اپنا وعدہ ایفا نہیں کیا، شاہ زین بگٹی

اتحادی ہونے کے باوجود نواز شریف نے اپنا وعدہ ایفا نہیں کیا، شاہ زین بگٹی
اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے لاہور میں "اسلام ٹائمز" کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان میں حالات میں بہتری کا اندازہ اس وقت ہو گا جب وہاں بڑی تعداد میں لگائی گئی فوج واپس جائے گی، براہمداغ بگٹی اور ہم میں فرق یہ ہے کہ ہم پاکستان کے اندر رہتے ہوئے مسائل کے حل کی سیاست کرتے ہیں اور وہ باہر بیٹھ کر جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر براہمداغ بگٹی بھی واپس آ جائیں اور پاکستان کی سیاست کریں تو ہم دونوں ایک پیج پر ہی ہوں گے۔ ان سے پوچھا گیا کیا بگٹی مہاجرین گھروں کو واپس آ گئے ہیں کہ نہیں؟ ڈیرہ بگٹی میں آپ کے بھائی گہرام بگٹی بیٹھے ہیں تو موجودہ صورتحال کیا ہے؟ اس میں عسکری قیادت کا کتنا عمل دخل ہے؟ تو شاہ زین بگٹی نے کہا کہ بگٹی مہاجرین کی واپسی اب تک ممکن نہیں ہوئی، حالانکہ وزیراعظم محمد نواز شریف نے 7 ماہ پہلے وعدہ کیا تھا کہ مہاجرین کو ڈیرہ بگٹی میں آباد کرنے میں تمام رکاوٹیں دور کر دیں گے، مگر ہمارا اتحاد ہونے کے باوجود وعدہ ایفا نہ ہو سکا۔ انہوں نے کہا کہ میرے چھوٹے بھائی گہرام بگٹی کے 2 سال پہلے ڈیرہ بگٹی جانے کے بعد حالات بہت بہتر ہوئے اور دھماکوں میں بھی کمی آئی۔ ڈیرہ بگٹی کے مکین بھی اب مطمئن نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مشرف آپریشن کے بعد بلوچستان بھر میں بالخصوص ڈیرہ بگٹی میں فورسز کا رویہ قابل قبول نہیں تھا، تاہم پچھلے 11 ماہ میں سدرن کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ناصر جنجوعہ کی کوششوں سے پیرا ملٹری فورسز کے رویئے میں مثبت تبدیلی آئی ہے جسے ہم نے اور بلوچستان کے عوام نے خوش آمدید کہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی بدقسمتی یہ ہے کہ حکومت بلوچستان چار قدم پیچھے چلتی ہے اور اس کی ناکامی کا چرچا ہر زبان پر ہے۔
خبر کا کوڈ : 499056
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش