QR CodeQR Code

میر غضنفر گورنر گلگت بلتستان تعینات، نوٹیفیکیشن جلد جاری کیا جائیگا

20 Nov 2015 18:53

اسلام ٹائمز: ہنزہ سے تعلق رکھنے والے میر غضنفر نے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی، جسکے بعد انہیں گورنر گلگت بلتستان تعینات کرنیکا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے مسائل اور ترقیاتی پروگراموں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے میر غضنفر کو گورنر گلگت بلتستان تعینات کر دیا ہے۔ تعیناتی کا نوٹیفیکشن جلد جاری کیا جائیگا۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کے مطابق وزیراعظم نواز شریف سے ہنزہ سے تعلق رکھنے والے میر غضنفر نے وزیراعظم ہاوس اسلام آباد میں ملاقات کی، جس کے بعد انہیں گورنر گلگت بلتستان تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملاقات میں گلگت بلتستان کے مسائل اور ترقیاتی پروگراموں کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی بھی موجود تھے۔ یاد رہے کہ اس سے قبل مسلم لیگ نون کے رکن قومی اسمبلی برجیس طاہر بطور گورنر گلگت بلتستان خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کی تعیناتی پر سیاسی جماعتوں نے شدید تنقید کی تھی اور اسے گلگت بلتستان کا الیکشن ہائی جیک کرنے کی سازش قرار دیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 499095

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/499095/میر-غضنفر-گورنر-گلگت-بلتستان-تعینات-نوٹیفیکیشن-جلد-جاری-کیا-جائیگا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org