0
Monday 10 Jan 2011 13:47

ایران،تہران سے ارومیہ جانیوالا مسافر طیارہ گر کر تباہ،73 افراد جاں بحق،33 زخمی

ایران،تہران سے ارومیہ جانیوالا مسافر طیارہ گر کر تباہ،73 افراد جاں بحق،33 زخمی
تہران:اسلام ٹائمز-ایران کے شمالی مغربی شہر ارومیہ میں مسافر طیارہ گر کر تباہ ہو گیا،آخری خبروں کے مطابق  73مسافر جاں بحق جبکہ 33 کو زخمی حالت میں بچا لیا گیا ہے،بچنے والے متعدد زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے جبکہ ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ طیارے میں عملے کے 12 افراد سمیت 105 مسافر سوار تھے۔ عملے کے تمام 12 افراد اس حادثہ میں جاں بحق ہونیوالوں میں شامل ہیں، ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ”ارنا “ کے مطابق ہلاکتوں میں اضافہ ہو سکتا ہے،طیارہ تہران سے ارومیہ جا رہا تھا،طیارہ ایک گھنٹہ کی تاخیر سے مہرآباد ایئرپورٹ سے ارومیہ کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کی طرف محو پرواز تھا کہ حادثہ پیش آیا۔ طیارہ گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ آخری اطلاعات تک ایران کے نیم سرکاری خبررساں ادارے نے بتایا کہ طیارے میں 105افراد سوار تھے اور طیارہ ڈچ کمپنی کی ملکیت تھا تاہم واقعہ کی مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں اورنہ ہی حادثے کی وجوہات بتائی گئیں۔ فوری طور پر امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئی ہیں۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ خراب موسم کے باعث پیش آیا جبکہ جہاز کے ٹکڑے ہو گئے۔ 
وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے مسافر طیارے کے حادثہ پر ایرانی حکومت کو اپنے تعزیتی پیغام میں گہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے۔ دریں اثناء ایک رپورٹ کے مطابق گذشتہ کچھ دہائیوں سے ایران امریکی پابندیوں کے باعث مغرب سے نئے طیارے یا سپیئر پارٹس نہیں خرید سکتا اور اسی وجہ سے ایران کو فضائی حادثوں کا سامنا ہے۔ یاد رہے کہ 2009ء میں ایرانی طیارہ گر کر تباہ ہونے سے 168 شہری جبکہ 2003ء میں طیارہ حادثہ میں 256 انقلابی گارڈ جاں بحق ہو گئے تھے۔ 

خبر کا کوڈ : 49912
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش