0
Saturday 21 Nov 2015 19:38

امریکا جنوبی بحیرہ چین میں اشتعال انگیزی بند کرے، چینی حکام

امریکا جنوبی بحیرہ چین میں اشتعال انگیزی بند کرے، چینی حکام
اسلام ٹائمز۔ بیجنگ میں چین کی بحریہ کے کمانڈر ووشنگلی نے امریکی بحریہ کے ایڈمرل اسکاٹ سوفٹ سے ملاقات میں کہا ہے کہ چینی بحریہ نے امریکی بحری جہازوں کی جنوبی بحیرہ چین میں نقل و حرکت پر کڑی نگاہ رکھی ہوئی ہے، جبکہ مختلف مواقع پر تنبیہ بھی جاری کی گئی ہے۔ انہوں نے امریکی کمانڈر کے دورہ بیجنگ کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک فوجی تعلقات کو اہمیت دے رہے ہیں، تاہم امریکی بحریہ کی جانب سے نیو ی گیشن کی آزادی کے نام پر چینی جزیروں کے قریب نقل و حرکت چین کی خودمختاری کیلئے اشتعال انگیزی ہے، امریکہ ایسے اقدامات سے خطے میں امن کا خیر خواہ نہیں اور نہ ہی دوسرے ممالک پر اپنی مرضی تھونپ سکتا ہے۔ جبکہ امریکی ایڈمرل نے کہا امریکہ جنوبی بحیرہ چین کے معاملے سے تعلقات کی خرابی نہیں چاہتا۔
خبر کا کوڈ : 499170
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش