0
Saturday 21 Nov 2015 08:43

امین فہیم کراچی میں انتقال کر گئے

امین فہیم کراچی میں انتقال کر گئے
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما مخدوم امین فہیم طویل علالت کے بعد 76 برس کی عمر میں آج کراچی کے مقامی ہسپتال میں انتقال کر گئے۔ وہ طویل عرصے سے بلڈ کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ مخدوم امین فہیم حال ہی میں لندن سے کراچی منتقل ہوئے تھے جہاں وہ ایک ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ گزشتہ دنوں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور دیگر اہم رہنماؤں نے ان سے ہسپتال میں ملاقات بھی کی تھی۔ مخدوم امین فہم کے انتقال کی خبر نشر ہونے کے بعد پارٹی کے رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد نے ہسپتال کا رخ کیا۔ خاندانی ذرائع کے مطابق ان کی میت کو ان کے آبائی علاقے ہالا منتقل کیا جائے گا اور ان کی نماز جنازہ اور تدفین کے حوالے سے مشاورت کے بعد اعلان کردیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 499174
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش