QR CodeQR Code

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ داعش اور القاعدہ کیخلاف کارروائیاں دگنی کی جائیں

داعش دنیا بھر کیلئے خطرہ ہے، تمام ممالک دہشتگردی روکنے کیلئے مربوط اقدامات کریں، سلامتی کونسل

21 Nov 2015 12:48

اسلام ٹائمز: اجلاس میں فرانس کی جانب سے تجویز کردہ قرارداد پیش کی گئی، جسے کونسل کے پندرہ ارکان نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ اجلاس میں پیرس حملوں، مصر میں روسی طیارے کی تباہی، تیونس، ترکی اور لبنان میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل نے داعش اور القاعدہ کے خلاف رکن ممالک کو تمام ضروری اقدامات اٹھانے کی منظوری دے دی۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے رکن ملکوں کو ضروری اقدام کا اختیار دے دیا۔ فرانس کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔ قرارداد میں کہا گیا ہے کہ داعش اور القاعدہ کے خلاف کارروائیاں دگنی کی جائیں۔ تمام ممالک دہشت گردی روکنے کے لئے مربوط اقدامات کریں۔ قرارداد میں پیرس حملوں کے ساتھ ساتھ بیروت، تیونس، ترکی اور مصر میں رواں سال کئے گئے دہشت گرد حملوں کی بھی مذمت کی گئی اور کہا گیا کہ داعش کے خلاف تمام ممالک کو متحد ہونا ہوگا۔

دیگر ذرائع کے مطابق اقوام متحدہ نے رکن ممالک کو داعش کے خلاف سخت کارروائی کی اجازت دے دی، سلامتی کونسل کے پندرہ ارکان نے داعش کی دہشت گردی سے مقابلہ کرنے کی قرارداد منظور کرلی اور داعش کو دنیا کے لئے خطرہ قرار دے دیا۔ پیرس حملوں پر اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا اجلاس طلب کیا گیا، اجلاس میں فرانس کی جانب سے تجویز کردہ قرارداد پیش کی گئی، جسے کونسل کے پندرہ ارکان نے اتفاق رائے سے منظور کرلیا۔ اجلاس میں پیرس حملوں، مصر میں روسی طیارے کی تباہی، تیونس، ترکی اور لبنان میں دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی گئی۔ قرارداد کے تحت شام اور عراق میں داعش کے خلاف جنگ میں تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے، جبکہ داعش کے علاوہ دیگر گروپوں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے۔


خبر کا کوڈ: 499299

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/499299/داعش-دنیا-بھر-کیلئے-خطرہ-ہے-تمام-ممالک-دہشتگردی-روکنے-مربوط-اقدامات-کریں-سلامتی-کونسل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org