0
Sunday 22 Nov 2015 16:37

وزیرستان، ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سیکیورٹی اہلکار شہید

وزیرستان، ریموٹ کنٹرول بم دھماکے میں سیکیورٹی اہلکار شہید
اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیر ستان میں سڑک کنارے بم دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔ ذرائع کے مطابق سیکیورٹی اہلکار وزیرستان کے علاقے سروکئی میں عمومی گشت پر تھے ان کی گاڑی کو سڑک کنارے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے نشانہ بنایا گیا۔ ریموٹ کنٹرول دھماکے سے گاڑی کو شدید نقصان پہنچا جبکہ اس میں موجود اہلکار بھی نشانہ بنے۔ زخمیوں اہلکاروں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔ خیال رہے کہ کراچی ائر پورٹ پر حملے کے بعد جون 2014 میں شمالی وزیرستان میں عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن شروع کیا تھا. دسمبر 2014 میں پشاور میں آرمی پبلک اسکول پر دہشت گردوں کے حملے میں 130 بچوں کی شہادت کے بعد قومی ایکشن پلان بنایا گیا جبکہ آپریشن ضرب عضب کے ساتھ ساتھ خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر-ون اور آپریشن خیبر-ٹو شروع کیے گئے البتہ فوج نے یہ دونوں آپریشن مکمل کر لیے ہیں.

دو روز قبل امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں پاکستانی سفارت خانے میں پریس بریفنگ کے دوران پاک فوج کے انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ نے کہا تھا کہ فاٹا اور دیگر پہاڑی علاقوں میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کامیابی سے جاری ہے جس میں پاک فوج کو بڑی کامیابیاں ملی ہیں اور علاقے کے بڑے حصے کو کلیئر کرالیا گیا ہے۔ لیفٹیننٹ جنرل عاصم سلیم باجوہ کا بیان : آپریشن کے خاتمے کا ابھی وقت نہیں دے سکتے۔ شمالی وزیرستان میں کارروائی کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ آپریشن ضرب عضب کے بعد دہشت گرد خیبر ایجنسی کی طرف بھاگے تو ان کا وہاں بھی پیچھا کیا گیا اور ان کی کمر توڑی دی، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے سہولت کاروں اور مدد گاروں کو بھی پکڑا جارہا ہے، لیکن دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے خاتمے کا ابھی وقت نہیں دے سکتے۔
خبر کا کوڈ : 499475
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش