0
Sunday 22 Nov 2015 20:32

بھارتی جیلوں میں قید کشمیری اسیران کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ، لشکر طیبہ

بھارتی جیلوں میں قید کشمیری اسیران کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ، لشکر طیبہ
اسلام ٹائمز۔ لشکر طیبہ کے چیف محمود شاہ نے کہا ہے کہ بھارتی جیلوں میں قید کشمیری اسیران کی حالت انتہائی ناگفتہ بہ ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔ میڈیا کو ارسال کردہ بیان کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ دنیا کی ہر جیل میں قیدیوں کے حقوق رکھے گئے ہیں تاکہ انہیں بر وقت صاف صحت مند کھانا پینا، رہائش اور طبی سہولیات فراہم ہوسکیں مگر ہندوستان دنیا کے کسی قانون کو نہیں مانتا ہے، انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی جیلوں میں قید کشمیری نوجوان طبی سہولیات نہ ملنے کی وجہ سے کئی طرح خطرناک بیماریوں میں مبتلا ہو رہے ہیں ان کو ناقص خوراک کے ساتھ کیمیکل دیا جاتا جس سے ان کو دماغی، جلدی امراض لاحق ہورہے ہیں ہم انسانی حقوق کے عالمی اداروں اور بھارت میں انسانیت دوست تنظیموں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بھارتی جیلوں میں قید انسانیت کو بچانے کے لیے اقدام کریں اور بھارت سرکار کو مجبور کریں کہ وہ ڈاکٹر محمد قاسم فکتو، مسرت عالم بھٹ، غلام قادر بٹ، طارق احمد ڈار، ڈاکٹر شفیع، شوکت حکیم، فیاض طلاق، رشید شگن، طالب لالی، مظفر، داؤد اور دیگر اسیران جو اس وقت بیمار ہیں ان کو طبی سہولیات کی اشد ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 499489
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش