0
Sunday 22 Nov 2015 18:04

علامہ ناصر عباس جعفری کو ہری پور داخل ہونے سے روک دیا گیا

علامہ ناصر عباس جعفری کو ہری پور داخل ہونے سے روک دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری کو خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے ہری پور داخل ہونے سے روک دیا گیا ہے، پولیس کا موقف ہے کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ سے ایک خصوصی لیٹر جاری کیا گیا ہے، جس میں سربراہ مجلس وحدت مسلمین کے خیبر پختونخوا میں داخلے پر پابندی عائد کی گئی ہے، اس لئے علامہ ناصر عباس ہری پور داخل نہیں ہوسکتے۔ علامہ ناصر عباس جعفری نے پولیس سے استفسار کیا کہ ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کیا گیا لیٹر انہیں دکھایا جائے، جس پر مقامی پولیس کا کہنا تھا کہ ان کے پاس لیٹر تو نہیں ہے، البتہ انہیں یہی آڈر ملا ہے کہ آپ صوبے خیبر پختونخواہ میں داخل نہیں ہوسکتے۔

دوسری جانب مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی ترجمان نے خیبر پختونخوا حکومت کی جانب سے علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کو ہری پور جانے سے روکنے کی شدید مذمت کی ہے۔ اپنے ایک بیان میں ترجمان ایم ڈبلیو ایم نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا حکومت کالعدم جماعتوں کے ہاتھوں ہماری نسل کشی روکنے میں مکمل ناکام اور ملت تشیع کیخلاف سازشوں میں آگے نظر آتی ہے، علامہ راجہ ناصر عباس جعفری ملت تشیع پاکستان کے لیڈر اور اتحاد امت کے داعی ہیں، تحریک انصاف کے قول و فعل میں تضاد ہی اس کے لئے تنہائی کا باعث بنے گا۔ ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو کے پی کے میں کھلی آزادی اور امن پسندوں کے گرد گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے، کے پی کے حکومت کے خلاف ملت جعفریہ ہر فورم پر آواز اٹھائے گی۔ یاد رہے کہ علامہ ناصر عباس جعفری نے ہری پور میں ایک مجلس عزا سے خطاب کرنا تھا۔
خبر کا کوڈ : 499491
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش