QR CodeQR Code

بنگلہ دیش میں پھانسی پانیوالے جماعت اسلامی کے ارکان کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد شہدا میں ادا

22 Nov 2015 19:31

اسلام ٹائمز: جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سیکرٹری جنرل اور بی این پی کے رہنما کی غائبانہ نماز جنازہ نائب امیر جماعت اسلامی حافظ محمد ادریس کی امامت میں مسجد شہدا میں ادا کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ بنگلہ دیش میں پاکستان سے محبت کے جرم میں گزشتہ روز پھانسی کی سزا پانے والے جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سیکرٹری جنرل علی احسن مجاہد اور بی این پی کے راہنماء صلاح الدین قادر کی غائبانہ نماز جنازہ مسجد شہداء کے باہر ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں مختلف مذہبی، سماجی تنظیموں اور سول سول سوسائٹی کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ نائب امیر جماعت سلامی پاکستان حافظ محمد ادریس نے پڑھائی۔ دوسری جانب پشاور میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ جماعت کے رہنماوں نے اپنی جانیں تو قربان کر دیں، لیکن ہندوستان کے ایجنٹوں سے رحم کی اپیل نہیں کی۔ علی احسن مجاہد اور صلاح الدین قادر چوہدری کی قربانیوں نے ہمیں پیغام دیا ہے کہ پاکستان کے لئے مرنا اور خون بہانا جنت کی کنجی ہے۔ ان رہنماﺅں نے حضرت حسین (ع) کی سنت کو زندہ کر دیا ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کے اس بیان سے پوری قوم کی دل آزاری ہوئی ہے کہ پاکستان کے عوام لبرل پاکستان چاہتے ہیں۔ ایسے الفاظ نظریہ پاکستان سے غداری کے مترادف ہیں۔ تحریک پاکستان کے دوران لاکھوں افراد نے اسلامی پاکستان کی خاطر قربانیاں دی تھیں، بابائے قوم قائداعظم نے بار بار اسلامی پاکستان کی بات کی ہے، ہم وزیر اعظم سے پوچھتے ہیں کہ قائد اعظم سچے تھے یا آپ سچے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 499516

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/499516/بنگلہ-دیش-میں-پھانسی-پانیوالے-جماعت-اسلامی-کے-ارکان-کی-غائبانہ-نماز-جنازہ-مسجد-شہدا-ادا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org