QR CodeQR Code

امریکا کا پاکستان سے افغان طالبان مذاکراتی عمل بحال کرنے کا مطالبہ

22 Nov 2015 19:52

اسلام ٹائمز: امریکا کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان حکومت کو کہا جائے گا کہ مری مذاکرات کا اگلا دور شروع کرنے کے لیے پاکستانی حکام سے سفارتی سطح پر رابطہ کیا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ امریکا نے پاکستانی حکام کو آگاہ کردیا ہے کہ امریکا افغانستان کے مسئلے کے حل کے لیے افغان صدر اشرف غنی سے فوری رابطہ کرے گا اور افغان حکومت کو اس بات پر قائل کیا جائے گا وہ افغان طالبان سے مذاکرات کیلیے اپنی پالیسی کا جلد تعین کرے۔ امریکا کی جانب سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ افغان حکومت کو کہا جائے گا کہ مری مذاکرات کا اگلا دور شروع کرنے کے لیے پاکستانی حکام سے سفارتی سطح پر رابطہ کیا جائے تاکہ پاکستانی حکام مذاکرات کی بحالی کے لیے ماضی کی طرح اب بھی اپنے ذرائع استعمال کرے اور افغان طالبان سے مختلف رابطہ کاروں کے توسط سے رابطہ کرکے ان کو یہ پیغام دیا جائے کہ افغان طالبان بھی مذاکرات شروع کرنے کے لیے اپنے لائحہ عمل کا اعلان کریں۔


خبر کا کوڈ: 499523

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/499523/امریکا-کا-پاکستان-سے-افغان-طالبان-مذاکراتی-عمل-بحال-کرنے-مطالبہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org