QR CodeQR Code

گلگت بلتستان کو پاکستان کا آئینی صوبہ نہیں بنایا جاسکتا، جاوید حسین

22 Nov 2015 22:28

اسلام ٹائمز: گلگت میں منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس کی طرف سے جاری اعلامیے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کے این ایم کے سربراہ کا کہنا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک گلگت بلتستان کو کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے اور بنیادی انسانی حقوق دیئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ قراقرم نیشنل موومنٹ کے سربراہ جاوید حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو پانچواں آئینی صوبہ بنانے کی ضرورت وزیراعلٰی گلگت بلتستان سے زیادہ خود پاکستان کو ہے لیکن پاکستان گلگت بلتستان کو آئینی صوبہ نہیں بنا سکتا۔ انہوں نے آل پارٹیز کانفرنس کی طرف سے جاری اعلامیے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کے قوم پرستوں نے آل پارٹیز کانفرنس میں پانچویں صوبے کی بھرپور مخالفت کرتے ہوئے اسے عوام کو بے وقوف بنانے کا عمل قرار دیا تھا لیکن حکمران جماعت نے ہماری موقف کو دباتے ہوئے پانچویں صوبے کا اعلامیہ جاری کیا۔ ہم نے اس اعلامیے پر دستخط بھی نہیں کیا۔ کے این ایم کے چیئرمین نے مزید کہا کہ اب عوام کو بیوقوف نہیں بنایا جاسکتا، گلگت بلتستان متنازعہ خطہ ہے اور اس بات کا اعتراف یونائیٹڈ نیشن میں پاکستان نے خود کیا ہے۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل تک گلگت بلتستان کو کشمیر طرز کا سیٹ اپ دیا جائے اور بنیادی انسانی حقوق دیئے جائیں اور یو این او کے قراردادوں کے مطابق رائے شماری کی جائے اور عوام کے خواہشات کے مطابق مسئلے کا حل تلاش کیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 499552

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/499552/گلگت-بلتستان-کو-پاکستان-کا-ا-ئینی-صوبہ-نہیں-بنایا-جاسکتا-جاوید-حسین

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org