QR CodeQR Code

کراچی میں رینجرز کے تابڑتوڑ چھاپے، دس طالبان دہشتگردوں سمیت 100 سے زائد گرفتار

22 Nov 2015 23:23

اسلام ٹائمز: قیام امن کو یقینی بنانے کیلئے کراچی آپریشن کو ٹاپ گیئر لگا دیا گیا، آج بھی رینجرز کے چھاپوں کے دوران دو درجن سے زائد ملزمان کو پکڑ لیا گیا ہے، لیاری، مچھر کالونی اور اتحاد ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان کے دس دہشتگرد پکڑے گئے، جبکہ پیر آباد، فرنٹیئر اور بلال کالونی سے بھی پانچ دہشتگرد پکڑے گئے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں ملک دشمن دہشتگرد عناصر کے خلاف رینجرز کی کارروائیوں میں تیزی آگئی، اڑتالیس گھنٹوں میں گرفتار ملزمان کی تعداد سو سے زیادہ ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق شہر میں امن کا قیام یقینی بنانے کیلئے کراچی آپریشن کو ٹاپ گیئر لگا دیا گیا ہے، ہفتے سے آنے والی تیزی اتوار کے روز بھی ماند نہ پڑی، رینجرز کے تابڑ توڑ چھاپوں کے دوران دو درجن سے زائد ملزمان کو پکڑ لیا گیا ہے۔ رینجرز کی جانب سے لیاری، مچھر کالونی اور اتحاد ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان کے دس دہشت گرد پکڑے گئے، جبکہ پیر آباد، فرنٹیئر اور بلال کالونی سے بھی پانچ دہشت گرد پکڑے گئے۔

سندھ رینجرز نے بلدیہ ٹاؤن کے علاقے اتحاد ٹاؤن میں رینجرز اہلکاروں نے مصدقہ اطلاعات پر کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تحریک طالبان کے چھ دہشتگردوں کو گرفتار کیا ہے، جنہیں نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ رینجرز نے الفلاح، صفورا اور سرجانی سے 15 ملزمان کو دبوچ لیا، جن میں ٹارگٹ کلر اور بھتہ خور شامل ہیں۔ گزشتہ روز کی گئی کارروائیوں میں ستر ملزمان کو گرفتار کیا گیا تھا، جبکہ ناردرن بائی پاس پر مقابلے میں چار دہشت گرد بھی مارے گئے تھے۔ واضح رہے کہ ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کراچی آپریشن مزید تیزی کرنے کا حکم دے دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 499569

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/499569/کراچی-میں-رینجرز-کے-تابڑتوڑ-چھاپے-دس-طالبان-دہشتگردوں-سمیت-100-سے-زائد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org