QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی کی حمایت کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں، مفتی نعیم

22 Nov 2015 23:54

اسلام ٹائمز: اپنے ایک بیان میں جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم نے بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملک و ملت سے مخلص ہر فرد کی کامیابی کیلئے ہم دعا گو ہیں، ہم کسی بھی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں، تمام سیاسی جماعتیں ہمارے لئے قابل قدر ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ جامعہ بنوریہ کراچی کے مہتمم مفتی محمد نعیم نے کہا ہے کہ ہم نے بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت نہیں کی، پیپلز پارٹی کی حمایت کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔ اپنے ایک بییان میں مفتی نعیم نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں نیک اور مخلوص امیدواروں کا انتخاب کیا جائے، محض عہدے کے حصول کی خواہش رکھنے والوں سے کسی فائدے کی توقع نہ رکھی جائے، عہدہ امانت ہے اسے اہل لوگوں کو سونپا جائے، مفاد پرستی کی سیاست ملک و ملت کیلئے نقصان کا باعث ہے، شہر قائد بلدیاتی مسائل کا گڑھ بن چکا ہے۔ مفتی نعیم نے بلدیاتی انتخابات میں کسی بھی سیاسی پارٹی کی حمایت کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ملک و ملت سے مخلص ہر فرد کی کامیابی کیلئے ہم دعا گو ہیں، ہم کسی بھی سیاسی اتحاد کا حصہ نہیں، تمام سیاسی جماعتیں ہمارے لئے قابل قدر ہیں، بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی حمایت کی خبروں میں کوئی حقیقت نہیں۔


خبر کا کوڈ: 499573

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/499573/پیپلز-پارٹی-کی-حمایت-خبروں-میں-کوئی-حقیقت-نہیں-مفتی-نعیم

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org