QR CodeQR Code

داعش کو فوری شکست نہیں دی جا سکتی، فرانسیسی آرمی چیف

23 Nov 2015 21:51

اسلام ٹائمز: فرانسیسی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں فرانسیسی آرمی چیف ڈی فلیہ نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ 3 دنوں میں شام میں داعش کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز پر 60 بم گرائے ہیں، ہم نے داعش پر کاری ضرب لگائی ہے.


اسلام ٹائمز۔ فرانس کی مسلح فوج کے سربراہ پیئیر ڈی فلیہ نے کہا ہے کہ انہیں مستقل قریب میں داعش کے خلاف عسکری کامیابی ملتی دکھائی نہیں دیتی۔ فرانسیسی اخبار کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں فرانسیسی آرمی چیف ڈی فلیہ نے بتایا کہ مستقبل قریب میں داعش کے خلاف عسکری مہم کامیاب ہوتی نہیں دکھائی دے رہی ہے، فوج میں طویل المیعاد منصوبہ بندی چلتی ہے لیکن عوام ہتھیلی پر سرسوں جمانے کے متمنی ہوتے ہیں، شام اور عراق میں ہمیں یہی مخمصہ درپیش ہے، سب کو علم ہے کہ آخر کار یہ لڑائی سفارتی اور سیاسی چینلز کے ذریعے ہی حل ہونا ہے۔ فرانسیسی فوجی سربراہ نے بتایا کہ ہم نے گزشتہ 3 دنوں میں شام میں داعش کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز پر 60 بم گرائے ہیں، ہم نے داعش پر کاری ضرب لگائی ہے، فرانس نے ملک کے اندر اور باہر اس وقت 34 ہزار فوجی تعینات کر رکھے ہیں۔ فوجی سربراہ نے صدر فرانسوا اولاند سے اپیل کی کہ وہ شام میں داعش کی سرکوبی کے لئے امریکا اور روس سمیت ایک بڑا اتحاد تشکیل دیں۔


خبر کا کوڈ: 499626

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/499626/داعش-کو-فوری-شکست-نہیں-دی-جا-سکتی-فرانسیسی-ا-رمی-چیف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org