0
Sunday 22 Nov 2015 22:03

زائرین کربلا کے زمینی اور فضائی تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا، بریگیڈیئر فرزاد اسماعیلی

زائرین کربلا کے زمینی اور فضائی تحفظ کو یقینی بنایا جائیگا، بریگیڈیئر فرزاد اسماعیلی
اسلام تائمز۔ اسلامی جمہوری ایران نے شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلائے معلٰی جانے والے زائرین کو پورے راستے مکمل فضائی اور زمینی تحفظ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ایرانی فضائیہ کے خاتم الانبیا ہیڈکواٹر کے کمانڈر بریگیڈیئر فرزاد اسماعیلی نے اتوار کو فوجیوں کی صبح کی پریڈ کی تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ ایران کا فضائی دفاع کا شعبہ گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی شہدائے کربلا کے چہلم میں شرکت کے لئے کربلائے معلٰی جانے والے زائرین کو فضائی تحفظ فراہم کرے گا۔ اسی کے ساتھ ایران کی بری فوج کے سربراہ جنرل احمد رضا پوردستان نے بھی کہا ہے کہ چہلم سیدالشہداء کے موقع پر کربلا جانے والے زائرین کی سلامتی کا پورا انتظام کیا گیا ہے اور تشویش کی کوئی بات نہیں ہے۔
خبر کا کوڈ : 499663
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش