0
Monday 23 Nov 2015 17:48

حکومت پاکستان اور مذہبی اعلی قیادت فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کی حمایت کا اعلان کرے، صابر ابو مریم

حکومت پاکستان اور مذہبی اعلی قیادت فلسطینیوں کی تحریک انتفاضہ کی حمایت کا اعلان کرے، صابر ابو مریم
اسلام ٹائمز۔ فلسطین فائونڈیشن پاکستان کی مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں ملی یکجہتی کونسل کے زیراہتمام منعقدہ آل پارٹیز سربراہی اجلاس میں شرکت کی اور خطاب کیا۔ پاکستان کے دارلحکومت اسلام آباد میں پاکستان کی تمام چھوٹی بڑی مذہبی جماعتوں پر مشتمل مشترکہ فورم ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے تحت آل پارٹیز کا سربراہی اجلاس منعقد ہوا جس کی صدارت جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر زبیر نے کی جبکہ اس موقع پر جماعت اسلامی پاکستان کے امیر سینیٹر سراج الحق، سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ امین شہیدی سمیت پاکستان کی اٹھائیس مذہبی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ایک سو پچاس سے زائد علمائے کرام اور معروف مذہبی اسکالرز موجود تھے۔

فلسطین فائونڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم نے کہا کہ پاکستان کے حکمرانوں کے سیکولر پسندانہ رویہ کو دیکھ کر ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ پاکستان کی اعلی مذہبی قیادت نے اپنے بنیادی فرائض اور ذمہ داریوں کی انجام دہی میں کوتاہی برتی ہے جس کا خمیازہ آج پورے پاکستان کو بھگتنا پڑ رہا ہے، انہوں نے کہا کہ آج پاکستان سمیت دنیا کے تمام مسلمان اور اسلامی ممالک کے مسائل کی جڑ صرف اور صرف عالمی دہشت گرد شیطان بزرگ امریکہ اور اس کی ناجائز اولاد اسرائیل ہیں، آج پاکستان جیسی اسلامی ریاست کا وزیراعظم خود پاکستان کو سیکولر ریاست بنانے کی باتیں کرتا نظر آتا ہے، انہوں نے کہا کہ اس بات پر کسی کو شک نہیں کرنا چاہئیے کہ اس طرح کے بیانات اور منصوبہ بندیوں میں براہ راست اور بالواسطہ امریکی اور صیہونی سازشیں کارفرما ہیں۔

صابر ابو مریم نے پاکستان کی تمام مذہبی قیادت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کی جاری تحریک انتفاضہ القدس کی حمایت کا اعلان کریں اور فلسطینیوں کے حق واپسی کے حوالے سے قرار داد پیش کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کریں۔ حکومت فلسطینیوں کے حق واپسی کو عالمی سطح پر اجاگر کرے اور فلسطینی عوام کی جدوجہد کی بھرپور حمایت کا اعلان کرے۔ اس موقع پر پیش کردہ قرار داد کو تمام مذہبی جماعتوں کے قائدین نے منظور کرتے ہوئے تائید کی اور فلسطین میں ہونے والے صیہونی مظالم کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے یکم اکتوبر سے جاری فلسطینی عوام کی انتفاضہ القدس کی تحریک کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی عوام کی جدوجہد کی حمایت کا برملا اظہار کریں اور تیسری تحریک انتفاضہ کی حمایت کا اعلان کریں۔
خبر کا کوڈ : 499750
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش