QR CodeQR Code

خیبر پختونخوا حکومت 10 ہزار سے زائد اساتذہ بھرتی کرنے کا اعلان

23 Nov 2015 19:31

اسلام ٹائمز: اسمبلی میں ارکان اسمبلی کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم محمد عاطف کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی کمی پوری کی جارہی ہے، اس سال دسمبر تک 10 ہزار سے زائد اساتذہ بھرتی کرلیے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے وزیر تعلیم محمد عاطف نے کہا ہے کہ اگلے ماہ تک 10 ہزار سے زائد اساتذہ بھرتی کیے جائیں گے، صوبائی اسمبلی میں ارکان اسمبلی کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے وزیر تعلیم محمد عاطف کا کہنا تھا کہ اساتذہ کی کمی پوری کی جارہی ہے، اس سال دسمبر تک 10 ہزار سے زائد اساتذہ بھرتی کرلیے جائیں گے، جس کے لئے ایک لاکھ 77 ہزار امیدواروں نے درخواستیں جمع کروائی ہیں، جبکہ کہ مزید 10 ہزار اساتذہ کی آسامیاں بھی پیدا کی جائیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت سال میں 160 اسکول تعمیر کررہی ہے، اس سے پہلے والی حکومتیں سال میں 100 سسکول تعمیر کیا کرتی تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبے میں 105 چھوٹے ڈیموں پر تعمیر کا کام جاری ہے اور 15 مکمل کرلیے گئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 499778

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/499778/خیبر-پختونخوا-حکومت-10-ہزار-سے-زائد-اساتذہ-بھرتی-کرنے-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org