QR CodeQR Code

’’جیوے جیوے پاکستان‘‘ کے خالق، ممتاز شاعر جمیل الدین عالی انتقال کرگئے

23 Nov 2015 19:35

اسلام ٹائمز: جمیل الدین عالی پاکستان رائٹرز گلڈ کے اعلیٰ عہدوں پر رہنے کے علاوہ انجمن ترقی اردو سے بھی وابستہ رہے اور اپنی انتہائی قابلیت سے ملک میں اردو زبان کی ترقی اور ترویج کے لیے کام کرتے رہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان کے بین الاقوامی شہرت یافتہ شاعر، نقاد، دانشور اور اردو زبان و ادب کے فروغ کی ایک قد آور شخصیت جمیل الدین عالی طویل علالت کے بعد کراچی میں انتقال کرگئے۔ جمیل الدین عالی کا ملی نغمہ ’’جییوے جیوے پاکستان‘‘ ہر عہد میں مقبول رہا اس کے علاوہ ’’اے وطن کے سجیلے جوانوں‘‘ اور ’’ہم تا با ابد سعی و تغیر کے ولی ہیں” ان کی معرکتہ آلارا نظمیں ہیں۔ جمیل الدین عالی پاکستان رائٹرز گلڈ کے اعلیٰ عہدوں پر رہنے کے علاوہ انجمن ترقی اردو سے بھی وابستہ رہے اور اپنی انتہائی قابلیت سے ملک میں اردو زبان کی ترقی اور ترویج کے لیے کام کرتے رہے۔ پاکستان کے معروف اخبارات میں کئی دہائیوں تک وہ باقاعدگی سے کالم لکھتے رہے، جن کا مجموعہ ’’دعا کرچلے‘‘ اور ’’صدا کرچلے‘‘ کے عنوان سے شائع ہوچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 499783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/499783/جیوے-جیوے-پاکستان-کے-خالق-ممتاز-شاعر-جمیل-الدین-عالی-انتقال-کرگئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org