0
Tuesday 11 Jan 2011 00:50

ہیلری کلنٹن ایران کے خلاف پابندیوں کی بھیک مانگنے ابوطبی پہنچ گئی

ہیلری کلنٹن ایران کے خلاف پابندیوں کی بھیک مانگنے ابوطبی پہنچ گئی
ابوظبی:اسلام ٹائمز-امریکہ کی سیکرٹری خارجہ ہیلری کلنٹن ایران کے خلاف پابندیوں کی بھیک مانگنے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوطبی پہنچ گئی۔ انہوں نے یہاں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عربوں کی ہمدردی حاصل کرنے کے لئے اسرائیل کی یہودی بستیوں کی مذمت کا ڈرامہ کیا۔ امریکی سیکرٹری خارجہ نے کہا کہ اسرائیل کے تعمیراتی منصوبوں سے امن مذاکرات متاثر ہو سکتے ہیں۔ اسرائیل کو ایسی آبادکاری سے اجتناب کرنا چاہیے۔ 
فلسطینیوں کی حمایت میں چند جملے بولنے کے بعد امریکی سیکرٹری اپنے اصل مقصد پر آ گئیں اور عربوں ملکوں کو مخاطب کر کے کہا کہ وہ ایران کے خلاف پابندیوں کو موثر بنانے کے لئے کردار ادا کریں۔ ہیلری کلنٹن کے لہجے میں ناکامی کی بے بسی واضح جھلک رہی تھی اور لگ رہا تھا کہ امریکہ  ایران کے خلا ف پابندیوں کے ثمرات حاصل کرنے میں بری طرح ناکام ہو گیا ہے۔ ہیلری سے اماراتی حکام سے بھی التجایہ انداز میں ایران کے خلاف مدد کی اپیل کی۔ ایران کے خلاف پابندیوں کے حوالے سے عرب رہنماﺅں نے کوئی واضح اور مثبت ردعمل کا مظاہرہ نہیں کیا۔ سیاسی مبصرین کے مطابق عرب حکمران اس بات سے آگاہ ہو چکے ہیں کہ عرب عوام کی ہمدردیاں اب ایران کے ساتھ ہو چکی ہیں اور ایران کی واضح مخالفت کا مطلب اپنے اقتدار کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔ سیاسی مبصرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ امریکی سیکرٹری خارجہ کو یہاں ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔ 
خبر کا کوڈ : 49979
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش