QR CodeQR Code

پی ٹی آئی کی بنگلہ دیش میں پھانسیوں کیخلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

23 Nov 2015 20:01

اسلام ٹائمز: قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان بنگلہ دیشی حکومت کا سفاکانہ طرز عمل رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رہنماء اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمود الرشید نے 1971ء کے جرائم کی آڑ میں بنگلہ دیش میں پھانسیوں کےخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ہے، قرار دار میں کہا گیا ہے کہ بنگلہ دیش میں پاکستان کے حامیوں کو پھانسی کی سزاء دینا نہایت افسوس ناک ہے، یہ پھانسیاں بھارتی ایماء پر پھانسیاں دی جارہی، پھانسی پانے والے صلاح الدین قادر اور علی حسن مجاہد کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں، قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حکومت پاکستان بنگلہ دیشی حکومت کا سفاکانہ طرز عمل رکوانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔


خبر کا کوڈ: 499797

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/499797/پی-ٹی-ا-ئی-کی-بنگلہ-دیش-میں-پھانسیوں-کیخلاف-قرارداد-پنجاب-اسمبلی-جمع

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org