QR CodeQR Code

امریکی معیشت کی بہتری میں مزید دس سال لگیں گے،ماہرین معاشیات

11 Jan 2011 13:36

اسلام ٹائمز:ماہرین نے خبردار کیا کہ امریکی معیشت کی 2011ء میں بھی صورتحال خراب ہی رہے گی اور امریکہ کو اپنی حیثیت کو بہتر کرنے میں کم از کم دس سال لگیں گے


 واشنگٹن:اسلام ٹائمز-ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ امریکہ کی بحران کا شکار معیشت میں فوری بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے ہیں اور اس کی بہتری میں مزید ایک دیہائی کا عرصہ لگ سکتا ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ان خیالات کا اظہار متعدد ماہرین معاشیات نے امریکی معیشت پر سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ امریکی معیشت کی 2011ء میں بھی صورتحال خراب ہی رہے گی اور امریکہ کو اپنی حیثیت کو بہتر کرنے میں کم از کم دس سال لگیں گے۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال نومبر میں حکومت کی طرف سے چھ سو بلین ڈالرز کے بیل آﺅٹ پیکج معیشت میں بہتری کے بہت کم آثار رہیں ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ حکومت کی مالیاتی پالیسی سے کسی قسم کی مدد سامنے نہیں آ رہی، جس سے عوام تشویش میں مبتلا ہیں۔


خبر کا کوڈ: 49981

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/49981/امریکی-معیشت-کی-بہتری-میں-مزید-دس-سال-لگیں-گے-ماہرین-معاشیات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org