0
Monday 23 Nov 2015 21:07

شمالی وزیرستان کا 89 اور خیبر ایجنسی کا 87 فیصد حصہ کلیئر کروا لیا ہے، خواجہ آصف

شمالی وزیرستان کا 89 اور خیبر ایجنسی کا 87 فیصد حصہ کلیئر کروا لیا ہے، خواجہ آصف
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خفیہ معلومات کی بنیاد پر ملک بھر میں دس ہزار سے زائد آپریشن کئے گئے جن میں دو سو سولہ دہشتگرد مارے گئے۔ قومی اسمبلی میں آپریشن ضرب عضب کی پیش رفت پر تحریری جواب وزیر دفاع خواجہ آصف کہنا تھا کہ دہشتگردوں کا صفایا کرکے حکومتی عمل داری بحال کرنے کا مرحلہ کامیابی سے جاری ہے۔ شمالی وزیرستان کا نواسی اور خیبر ایجنسی کا ستاسی فیصد حصہ کلیئر کروا لیا ہے۔ کارروائیوں کے دوران ایک لاکھ اسی ہزار ٹن بارود اور تیرہ ہزار ہتھیار ضبط کئے گئے۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد دہشتگردوں کا شہروں میں چھپنے کا پہلے ہی اندازہ تھا، ملک بھر میں خفیہ معلومات پر مبنی مربوط آپریشن کی منصوبہ بندی کی گئی ہے تاہم افغانستان فرار ہونے والے دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کیلئے افغان حکومت اور اتحادی افواج سے معاملہ مسلسل اٹھایا جاتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں دہشتگردوں کے سلیپر سیلز کے خلاف ضرب عضب جاری رہے گا، کہتے ہیں اب فاٹا میں سیاسی و انتظامی اصلاحات کا وقت آگیا ہے۔ اجلاس میں وفات پا جانے والے قومی اسمبلی کے رکن اور پیپلزپارٹی کے سینیئر رہنماء مخدوم امین فہیم کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اور ان کی جمہوری خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اجلاس کل صبح ساڑھے دس بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 499812
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش