0
Monday 23 Nov 2015 21:40

لاہور،گلبرگ میں سلینڈر دھماکہ، 3 افراد زخمی

لاہور،گلبرگ میں سلینڈر دھماکہ، 3 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں گلبرگ کے علاقے مین مارکیٹ میں ایل پی جی سلنڈر شاپ میں گیس لیکج کے باعث دھماکے سے 3 افراد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق مین مارکیٹ میں واقع واجد ایل پی جی شاپ پر گیس فلنگ کے دوران دھماکہ ہوا جس سے دکاندار واجد اور وہاں موجود 2 گاہک زخمی ہو گئے جنہیں سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں پر ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور آگ پر قابو پا لیا۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ری فلنگ کے دوران گیس لیکیج ہوتی رہی جس سے دکاندار لا علم رہا اور زور دار دھماکے کے بعد آگ لگ گئی۔
خبر کا کوڈ : 499821
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش