0
Monday 23 Nov 2015 22:39

ایم کیو ایم نے عمران خان کو نائن زیرو آنے کی دعوت دے دی

ایم کیو ایم نے عمران خان کو نائن زیرو آنے کی دعوت دے دی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ایم کیو ایم کے مرکز نائن زیرو آنے کی دعوت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق فاروق ستار نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان جب کراچی کے دورے پر آئیں، تو شہر کا دورہ کرنے کے بعد نائن زیرو آئیں، اور بتائیں کہ انہوں نے شہر میں کیا کچھ دیکھا۔ واضح رہے کہ کراچی میں پانچ دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کا تیسرا مرحلہ ہو رہا ہے، اور انتخابی مہم چلانے کیلئے عمران خان چند دنوں میں کراچی کا دورہ کرنے والے ہیں، عمران خان دورہ کراچی کے دوران پیپلز پارٹی کے ناراض رہنما ڈاکٹر ذوالفقار مرزا سے بھی ملاقات کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 499841
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش