0
Tuesday 24 Nov 2015 14:21

نیب نے ڈاکٹر عاصم کیخلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا

نیب نے ڈاکٹر عاصم کیخلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرلیا
اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) نے پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وفاقی مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین کے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کر لیا ہے، ان پر زمینوں پر قبضے، گیس کمپنیوں میں اربوں کی کرپشن، منی لانڈرنگ اور 3 ممالک میں اثاثے بنانے کا الزام ہے, دوسری جانب رینجرز نے ڈاکٹر عاصم سے 90 روز کی نظربندی کے دوران کی جانے والی تحقیقات کا مواد نیب کے سپرد کر دیا ہے، نیب کے تفتیشی اور قانونی ماہرین اس مواد کو ریفرنسز کی شکل دے کر متعلقہ عدالتوں میں پیش کرنے کیلئے اس کا جائزہ لے رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عاصم کیخلاف نیب نے بھی تحقیقات شروع کر رکھی ہیں، ڈاکٹر عاصم کا رینجرز سے ڈیمانڈ ختم ہوتے ہی انھیں نیب گرفتار کر لے گی۔ یہ اطلاعات بھی ہیں کہ ان پر دہشت گردی کا مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے، ان پر الزام ہے کہ وہ اپنے اسپتال میں القاعدہ کے دہشتگردوں کو طبی سہولتیں فراہم کرتے رہے ہیں۔ علاوہ ازیں نیب ذرائع نے تحقیقاتی ریکارڈ وصول کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تحقیقاتی مواد کو قانونی صورت دینا اہم مرحلہ ہوتا ہے، جس میں جائزہ لیا جاتا ہے کہ جو مواد عدالت میں پیش کیا جا رہا ہے، اس کی تائید میں کتنی شہادتیں دستیاب ہیں۔ ڈاکٹر عاصم کے خلاف متعدد ریفرنس دائر کئے جائیں گے، جن میں اختیارات سے تجاوز اور حیثیت کے غلط استعمال کے الزامات بھی شامل ہیں۔
خبر کا کوڈ : 499983
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش