QR CodeQR Code

صوبائی حکومت انتظامی مشینری کے ذریعے نتائج تبدیل کرنا چاہتی ہے، ندیم افضل چن

24 Nov 2015 15:37

اسلام ٹائمز: سابق چیئرمین پی اے سی چوہدری ندیم افضل چن نے سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے قواعد کی خلاف ورزی کی اور اب بعد از انتخابات اپنے ہارے ہوے امیدواروں کو جتوانے کیلئے غیر قانونی، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق چیئرمین پی اے سی چوہدری ندیم افضل چن نے سرگودہا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے انتخابات کے دوران الیکشن کمیشن کے قواعد کی خلاف ورزی کی اور اب بعد از انتخابات انتظامی مشینری کے ذریعہ اپنے ہارے ہوے امیدواروں کو جتوانے کیلئے غیر قانونی، غیر جمہوری اور غیر اخلاقی ہتھکنڈے استعمال کر رہی ہے۔ انکا کہنا تھا کہ ہمارے حمایت یافتہ امیدواروں کی اپیلوں پر دوباہ گنتی نہیں کرائی جارہی اور ہمارے مخالفین کی درخواستوں پر دوبارہ گنتی کرا کر شکست کو کامیابی میں تبدیل کیا جا رہا ہے۔ اپوزیشن رہنما کا موجودہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انتظامی مشینری کے ذریعہ عوامی مینڈیٹ کو تبدیل کر نیکی ہر سطح پرمزاحمت کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 499996

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/499996/صوبائی-حکومت-انتظامی-مشینری-کے-ذریعے-نتائج-تبدیل-کرنا-چاہتی-ہے-ندیم-افضل-چن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org