0
Tuesday 24 Nov 2015 15:34

11 ماہ کے دورن ضلع سرگودہا میں 302 سرچ آپریشن

11 ماہ کے دورن ضلع سرگودہا میں 302 سرچ آپریشن
اسلام ٹائمز۔ نیشنل ایکشن پلان کے تحت ضلع سرگودہا میں جاری سر چ آپریشنز کی تعداد 300 سے تجاوز کر گئی ہے۔ذرائع کے مطابق 18 دسمبر 2014 سے 16 نومبر 2015 کے دوران 391 مختلف شہری و دیہی علاقوں میں 302 سرچ آپریشنز کئے گئے۔ مقامی پولیس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اس دوران 5599 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی، ان میں سے 1077 افراد کے خلاف سٹینڈرڈ آپریٹنگ پروسیجر کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے فاریجن ایکٹ سمیت دیگر دفعات کے تحت 1077 کیسز رجسٹرڈ ہوئے،اس دوران 645 افراد سے غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے بحق سرکار ضبط کیا گیا۔ دوسری طرف اہل تشیع اور بریلوی مسلک سے تعلق رکھنے والی شخصیات، قومی تنظیموں اور مقامی انجمنوں کی طرف نیشل ایکشن پلان کے نام پر موذنین، مذہبی کارکنوں کو ہراساں کرنے اور بلاجواز کارکنوں اور رہنماوں کو فورتھ شیڈول ڈالنے کی کاروائیوں کیخلاف حکومت کو تنقید کا نشانہ بھی بنایا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ صوبہ پنجاب میں نشنل ایکشن پلان کے تحت 48 ہزار 617 مقدمات درج کیے گئے جب کہ 53 ہزار 151 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت صوبے میں اٹھائے گئے اقدامات سے امن و امان کی صورت حال میں بہتری آئی ہے، صوبے بھر میں نفرت انگیز تقاریر، وال چاکنگ، آتشیں اسلحہ رکھنے اور دیگر غیرقانونی سرگرمیوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی ہیں، 11 نومبر 2015 تک 48 ہزار 617 مقدمات درج کیے گئے جب کہ 53 ہزار 151 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ یاد رہے کہ سال کے شروع میں وفاقی حکومت نے دعویٰ کیا تھا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کے بعد ملک بھر سے 10616 افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
خبر کا کوڈ : 499998
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش