0
Tuesday 24 Nov 2015 19:48

تحریک انصاف سے اب کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، اسپیکر قومی اسمبلی

تحریک انصاف سے اب کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی، اسپیکر قومی اسمبلی
اسلام ٹائمز۔ اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق اسمبلی اجلاس کے دوران تحریک انصاف پر برس پڑے اور کہا کہ تحریک انصاف سے اب کوئی نرمی نہیں برتی جائے گی اور کوئی رعایت کی توقع بھی نہ رکھی جائے۔ قومی اسمبلی کے معمول کے اجلاس کے دوران تحریک انصاف کے رکن عارف علوی نے جب کھڑے ہوکر یہ کہا کہ انہیں ایوان میں بل پیش کرنے کا موقع نہیں دیا گیا، جس پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق ان پر برس پڑے اور کہا کہ آپ کے ارکان قائمہ کمیٹیوں کے اجلاسوں میں شریک نہیں ہوتے، 6 چھ مہینے ایوان سے غیرحاضر رہتے ہیں اور الزام اسپیکر کو دیتے ہیں، ایوان میں آکر کام کریں تو کام ہوگا اب باتیں بنانا چھوڑ دیں۔ جہاں تک بل روکنے کا معاملہ ہے تو انہوں نے تحریک انصاف کا کوئی بل نہیں روکا لیکن تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی اجلاس کے دوران باہر جاکر میڈیا پر بات کرتے ہیں لیکن ایوان میں نہیں آتے۔
خبر کا کوڈ : 500058
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش