QR CodeQR Code

اقتصادی راہداری چینی صدر کا پاکستانی عوام کو عظیم تحفہ ہے، شہباز شریف

25 Nov 2015 09:20

اسلام ٹئمز: ماڈل ٹاون لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کے قونصل جنرل یوبورن کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سودمند معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے چین کے قونصل جنرل یوبورن کی ملاقات، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف کا کہنا ہے کہ چائنہ پاکستان اکنامک کوریڈور چین کے صدر کا پاکستانی عوام کیلئے عظیم تحفہ ہے۔ ماڈل ٹاون لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف سے چین کے قونصل جنرل یوبورن کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی کے امور، پاک چین تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی سودمند معاشی تعلقات میں بدل چکی ہے اور وزیراعظم محمد نواز شریف کے دور میں پاک چین تعلقات نئی بلندیوں کو چھو رہے ہیں۔ اس موقع پر چینی قونصل جنرل یوبورن نے کہا کہ وزیراعلیٰ شہباز شریف نے سی پیک کے منصوبوں کیلئے انتھک محنت کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 500142

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/500142/اقتصادی-راہداری-چینی-صدر-کا-پاکستانی-عوام-کو-عظیم-تحفہ-ہے-شہباز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org