QR CodeQR Code

نواز لیگ حکومتی اثر و رسوخ سے بلدیاتی انتخابات کے نتائج تبدیل کر رہی ہے، بلاول بھٹو

25 Nov 2015 09:41

اسلام ٹائمز: بلاول ہاؤس کراچی میں پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پارٹی چیئرمین کو پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے دوران مبینہ دھاندلی پر بریفنگ دی، اور کہا کہ (ن) لیگ پورے پنجاب خاص طور پر منڈی بہاؤالدین میں دباؤ ڈال رہی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز لیگ حکومتی اثر و رسوخ سے بلدیاتی انتخابات کے نتائج تبدیل کر رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلاول ہاؤس کراچی میں پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر منظور وٹو نے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کی، جس میں انہوں نے پارٹی چیئرمین کو پنجاب میں بلدیاتی الیکشن کے دوران مبینہ دھاندلی پر بریفنگ دی، جبکہ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ پورے پنجاب خاص طور پر منڈی بہاؤالدین میں دباؤ ڈال رہی ہے۔
اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ نواز لیگ بلدیاتی انتخابات میں حکومتی اثر و رسوخ استعمال کرکے پنجاب میں دوبارہ گنتی کے نام پر انتخابی نتائج تبدیل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی عوام کے حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے، جبکہ نئے ولولے کے ساتھ عام اتنخابات کی تیاریوں کا آغاز پنجاب سے کروں گا۔


خبر کا کوڈ: 500146

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/500146/نواز-لیگ-حکومتی-اثر-رسوخ-سے-بلدیاتی-انتخابات-کے-نتائج-تبدیل-کر-رہی-ہے-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org