QR CodeQR Code

کراچی میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک، 5 زخمی

25 Nov 2015 16:30

اسلام ٹائمز: واقعے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا سیلنڈر پھٹنے سے نہیں ہوا، بلکہ اس کے لئے آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، اور اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے لی مارکیٹ میں ایل پی جی سلنڈر کی دکان میں دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق، جبکہ 5 زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لی مارکیٹ میں ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں اچانک دھماکا ہوگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ایک زخمی دم توڑ گیا، جبکہ دیگر کی حالت بھی تشویشناک ہے۔ واقعے کے بعد پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی ٹیموں نے شواہد اکٹھے کئے، بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ دھماکا سیلنڈر پھٹنے سے نہیں ہوا، بلکہ اس کے لئے آدھا کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا، اور اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے اڑایا گیا۔


خبر کا کوڈ: 500294

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/500294/کراچی-میں-بم-دھماکے-کے-نتیجے-ایک-شخص-ہلاک-5-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org