0
Wednesday 25 Nov 2015 18:15

اب کسان جاگ گیا ہے وہ کسی دھوکے میں نہیں آئے گا، ارسلان خاکوانی

اب کسان جاگ گیا ہے وہ کسی دھوکے میں نہیں آئے گا، ارسلان خاکوانی
اسلام ٹائمز۔ کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر و کسان راج تحریک کے چیئرمین ارسلان خاکوانی نے کہا ہے کہ کسان پیکج کے نام پر کسانوں کو صرف لولی پوپ دیا گیا ہے جبکہ سارہ فائدہ صنعت کار اور تاجروں کو دیا گیا ہے۔ 5 ہزار روپے کی خاطر کسانو ں کو پٹواریوں، مال عملے کے ہاتھوں ذلیل و خوار کیا جا رہا ہے۔ بھکاریوں سے بدتر سلوک ہو رہا ہے۔ حکمران ہوش کے ناخن لیں کسانوں کی عزت نفس سے کھیلنے کی بجائے اُن کا حق اُن کو دیا جائے ورنہ اقتدار کے ایوانوں میں برا جمان رہنا مشکل ہوجائے گا۔ کسان اپنے حقوق کی جنگ لڑنے کیلئے کسان راج تحریک کے پلیٹ فارم پر متحد ہو جائیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کسان کٹھ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کسان بورڈ پاکستان کے سیکرٹری جنرل ملک محمد رمضان روہاڑی ودیگر رہنمائوں نے بھی خطاب۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ہمارے جائز مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے کپاس 4 ہزار روپے، گنا 250 روپے فی 40 کلو گرام سمیت دیگر فصلات کی سپورٹ پرائس کا فوری اعلان کرے۔ کسانوں کو بلاسودی قرضے دیئے جائیں۔ جب لیپ ٹاپ سکیم جاری ہو سکتی ہے تو کسانوں کیلئے بلاسودی قرضہ سکیم کیوں نہیں جاری ہو سکتی۔ ٹیوب ویل کے فلیٹ ریٹ مقرر کئے جائیں۔ سرکاری مزارعین کو مالکانہ حقوق دیئے جائیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)، پیپلز پارٹی، تحریک انصاف اگر غریب کاشتکاروں کی ہمدرد ہیں تو اپنی اپنی پارٹیوں میں شوگر مافیا سے اُن کو گنا کی رقم کی ادائیگی کروائیں جو کاشتکاروں کے اربوں روپے دبا کر بیٹھے ہیں اب کسان جاگ گیا ہے وہ کسی دھوکے میں نہیں آئے گا۔
خبر کا کوڈ : 500326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش