QR CodeQR Code

حکومت کسانوں کے جائز مطالبات تسلیم کرے ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا، ارسلان خاکوانی

26 Nov 2015 16:46

اسلام ٹائمز: ملتان میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کسان راج تحریک کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ اتحاد میں بڑی طاقت ہے ہم نے کسانوں کے اتحاد کے ذریعے شوگر ملز مافیا سے ڈھائی ارب روپے سے زائد کی رقم گنے کے کاشتکاروں کو دلوائی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کسان بورڈ پاکستان کے مرکزی نائب صدر و کسان راج تحریک کے چیئرمین ارسلان خاکوانی نے کہا ہے کہ کسانوں کو اپنے حق کیلئے اُٹھنا ہوگا۔ مٹھی بھر اشرافیہ نے غریب کسانوں اور مزدوروں کو غلام بنا رکھا ہے ان سے جان چھڑائے بغیر نہ زراعت ترقی کرے گی نہ ملک اور کسان خوشحال ہوگا۔ ہمارے مسائل و مشکلات کا حل کسان راج قائم کرنے میں ہے ہماری کسان راج تحریک مسائل کے حل اور کسانوں کے راج تک جاری رہے گی۔ کسان پیکج کے نام پر حکومت کسانوں کو دھوکہ دیا ہے۔ ملتان میں کسانوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ارسلان خاکوانی کا مزید کہا کہ ہم کسانوں کو منظم اور متحد کرنے کیلئے گائوں اور بستی میں کسان راج کونسلیں قائم کرینگے، آپ کی اپنی جگہ کسان بیٹھک ہوگی جہاں پر تمام فیصلے ہونگے۔ کسی کو ظالم جاگیرداروں، وڈیروں، لٹیروں، ایم این ایز اور ایم پے ایز کے ڈیرے پر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اتحاد میں بڑی طاقت ہے ہم نے کسانوں کے اتحاد کے ذریعے شوگر ملز مافیا سے ڈھائی ارب روپے سے زائد کی رقم گنے کے کاشتکاروں کو دلوائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کے جائز مطالبات تسلیم کرے ورنہ دمادم مست قلندر ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 500518

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/500518/حکومت-کسانوں-کے-جائز-مطالبات-تسلیم-کرے-ورنہ-دمادم-مست-قلندر-ہوگا-ارسلان-خاکوانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org