0
Thursday 26 Nov 2015 18:20

کراچی میں بلدیاتی انتخابات، سندھ حکومت کی الیکشن کمیشن سے فوج تعینات کرنیکی درخواست

کراچی میں بلدیاتی انتخابات، سندھ حکومت کی الیکشن کمیشن سے فوج تعینات کرنیکی درخواست
اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے شہر قائد میں بلدیاتی انتخابات کے دوران فوج کی تعیناتی کے لئے الیکشن کمیشن سے باضابطہ درخواست کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے الیکشن کمیشن کو خط لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوران امن و امان برقرار رکھنے کے لئے سیکیورٹی پلان تیار کر لیا گیا ہے، جس کے تحت پولنگ کے دوران 7 ہزار 400 سیکیورٹی اہلکار فرائض انجام دیں گے، اس لئے شہر میں پاک فوج کی 10 کمپنیاں تعینات کی جائیں۔ واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو کراچی کے 6 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے، جس میں 70 لاکھ سے زائد رجسٹرڈ ووٹرز اپنے بلدیاتی نمائندوں کا براہ راست انتخاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 500540
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش