QR CodeQR Code

جھنگ میں ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر میاں بیوی اور بیٹے کو قتل کر دیا

26 Nov 2015 19:17

اسلام ٹائمز: موضع مکھیانہ میں تھانہ صدر جھنگ کی حدود میں کاشتکار نزیر اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر نزیر، اس کی بیوی سلامت بی بی اور بیٹے محمد بوٹا کو قتل کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔ تھانہ صدر جھنگ کی حدود میں نامعلوم ملزمان نے ایک گھر میں گھس کر میاں بیوی اور بیٹے کو قتل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق جھنگ کے موضع مکھیانہ میں تھانہ صدر کی حدود میں کاشتکار نزیر اپنے خاندان کے دیگر افراد کے ساتھ اپنے گھر میں سو رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر نزیر، اس کی بیوی سلامت بی بی اور بیٹے محمد بوٹا کو قتل کر دیا۔ تینوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تینوں افراد کو گھر میں گھس کر تیز دھار آلے کی مدد سے قتل کیا گیا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل ہونے والے افراد کی کسی سے کوئی ذاتی دشمنی نہیں تھی  تاہم تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 500550

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/500550/جھنگ-میں-ملزمان-نے-ایک-گھر-گھس-کر-میاں-بیوی-اور-بیٹے-کو-قتل-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org