0
Thursday 26 Nov 2015 19:51

روس نے ترکی سے جنگ کا خطرہ مسترد کر دیا

روس نے ترکی سے جنگ کا خطرہ مسترد کر دیا
اسلام ٹائمز۔ ماسکو میں میڈیا سے بات کرتے روسی وزیر خارجہ نے کہا کہ ترکی کی جانب سے گزشتہ روز روس کا طیارہ تباہ کئے جانے کے باوجود ترک عوام کے لئے ہمارے جذبات میں کوئی تبدیلی نہیں آئی، اس لئے روس کا ترکی سے کسی بھی قسم کی جنگ کا کوئی ارادہ نہیں۔ دوسری جانب روس نے شام میں داعش کے جنگجوؤں کو سرکاری فوج کے خلاف برسرپیکار مسلح ملیشیا کے ٹھکانوں پر فضائی حملے تیز کر دیئے ہیں۔ شام میں جنگی صورت حال پر نظر رکھنے والی انسانی حقوق کی تنظیم سیرئین آبزرویٹری کا کہنا ہے کہ روسی جنگی طیاروں نے شام کے صوبے لتاکیا میں پہاڑی علاقوں پر کم از کم 12 فضائی حملے کئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ترکی نے روس کا جنگی طیارہ تباہ کردیا تھا جس کے بعد روس نے ترکی کو داعش کا حمایت قرار دے دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 500558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش