0
Thursday 26 Nov 2015 19:56

داعش نے نئے حملوں میں فرانس کو تباہ کرنے کی دھمکی دیدی

داعش نے نئے حملوں میں فرانس کو تباہ کرنے کی دھمکی دیدی
اسلام ٹائمز۔ پیرس کو بد ترین دہشت گردی کا نشانہ بنانے والی شدت پسند تنظیم داعش نے ایک نئی ویڈیو میں فرانس پر ایک بار پھر بڑے حملوں کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ہر حالت میں کامیابی ملے گی۔ چہرے پر نقاب پہنے اور اسلحہ ہاتھ میں لیے داعش کے جنگجو کا نئی ویڈیو میں دھمکی دیتے ہوئے کہنا تھا کہ فرانس میں نئے حملوں کی لہر جلد آئے گی اور بھر پور تباہی مچائیں گے۔ فرنچ زبان میں بات کرتے ہوئے جنگجو نے کہا کہ اس کا تعلق فرانس سے ہے اور وہ یہاں نئے حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ ویڈیو میں نقاب پوش جنجگو نے فرانسیسی صدر کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد آرہے ہیں اوراپنے نئے حملوں میں فرانس کو تباہ کر دیا جائے گا۔ جنجگو کا فرانسیسی صدر کو مخاطب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اے فرانکوئیس تم نے داعش کے خلاف جنگ کا اعلان کیا ہے، تو سن لو تم جیت نہیں سکتے، تم جیتنے کے قابل نہیں ہو، تم نے اپنے لوگوں سے فتح کا وعدہ کیا ہے لیکن یاد رکھو فتح ہماری ہو گی۔ اس نئی ویڈیو نے ایک بار پھر سیکیورٹی اداروں میں کھلبلی مچادی ہے جس کے بعد ملک بھر میں سیکیورٹی کا ازسر نو جائزہ لیتے ہوئے عوامی مقامات پر سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں ماہ پیرس میں داعش کی جانب سے 5 مقامات پر حملے کیے گئے، جس میں 130 افراد ہلاک اور 250 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 500563
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش