0
Thursday 26 Nov 2015 21:46

بنوں، وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے قافلے پر بم حملہ، دو افراد جاں بحق، پانچ زخمی

بنوں، وفاقی وزیر اکرم خان درانی کے قافلے پر بم حملہ، دو افراد جاں بحق، پانچ زخمی
اسلام ٹائمز۔ وقی وزیر ہاوسنگ اکرم خان درانی کے قافلے پر ریموٹ کنٹرول دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بکا خیل کے علاقے میں اکرم خان درانی کے قافلے پردہشت گردوں نے سڑک کے کنارے ریمورٹ کنٹرول بم نصب کرکے حملہ کیا۔ جس میں دو افراد جاں بحق اور پانچ زخمی ہو گئے۔ تاہم اکرم خان درانی دھماکے میں محفوظ رہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ایمبولینس تباہ ہوئی اور میڈیکل سٹاف کے افراد شہید ہو ئے ہیں۔ زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جہاں ان کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ ادھر وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے اکرم خان درانی کے قافلے پر حملے کا نوٹس لے لیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 500585
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش