0
Friday 27 Nov 2015 15:52

بھکرسے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، 2 ملزم گرفتار

بھکرسے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد، 2 ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ ضلع بھکر کی داجل چیک پوسٹ پر گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر کے 2  ملزم کو بھی گرفتارکر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس  نے مصدقہ اطلاعات پر بھکر میں داجل چیک پوسٹ پر کارروائی کر کے گاڑی سے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ پولیس حکام کے مطابق برآمد کیے گئے اسلحے میں کلاشنکوف، پستول، رائفلیں اور بے شمار گولیاں بھی شامل ہیں، 2 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ برآمد کیا جانے والا اسلحہ گاڑی کے خفیہ خانوں میں چھپایا گیا تھا جب کہ ملزمان کو تفتیش کے لئے نامعلوم پر منتقل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 500762
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش