0
Friday 27 Nov 2015 20:42

اکرم درانی پر حملے کیخلاف جے یو آئی (ف) کا لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ

اکرم درانی پر حملے کیخلاف جے یو آئی (ف) کا لاہور پریس کلب کے باہر مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ جے یو آئی (ف) کے رہنما اور وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر قاتلانہ حملے کیخلاف لاہور پریس کلب کے باہر جے یو آئی (ف) کی جانب احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ لاہور پریس کلب کے باہر جے یو آئی (ف) کی جانب سے کیئے جانے والے احتجاجی مظاہرے کی قیادت جے یو آئی (ف) کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا امجد خان نے کی۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مولانا امجد خان نے کہا کہ جے یو آئی کے رہنما اور وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر ہونیوالے قاتلانے حملے کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے جبکہ حکومت فوری طور پر قاتلانہ حملے میں ملوث ملزمان کو گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لائے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا عفریت پھر سر اٹھا رہا ہے لیکن حکومت محض زبانی جمع خرچ کے اور کچھ نہیں کر رہی۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی ملک کے پرامن جماعت ہے لیکن دہشت گردوں کی جانب سے ہمارے رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 500846
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش