0
Friday 27 Nov 2015 21:05

ٹی وی چینلز پر غیر اخلاقی پروگرامز، ہائیکورٹ نے پیمرا سے رپورٹ طلب کرلی

ٹی وی چینلز پر غیر اخلاقی پروگرامز، ہائیکورٹ نے پیمرا سے رپورٹ طلب کرلی
اسلام ٹائمز۔ چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن نے میڈیا پر چلنے والے غیر اخلاقی پروگراموں، ڈراموں اور فلموں پر پابندی عائد کرنے کیلئے دائر درخواست پر پیمرا سے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ درخواستگزار میجر ریٹائرڈ چودھری ظہیر الدین نے موقف اختیار کیا کہ پیمرا نے ان کی درخواست پر ذاتی شنوائی کر کے اس بات کو تسلیم کیا ہے کہ میڈیا پر غیر اخلاقی پروگرام، فلمیں اور ڈرامے چلائے جاتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ پیمرا نے میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنانے کے حوالے سے سفارشات بھی مرتب کر رکھی ہیں مگر ان سفارشات پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ انہوں نے کہا کہ غیر اخلاقی فلمیں، ڈرامے اور پروگرام قوم کے نوجوانوں کو گمراہ کر رہے ہیں، جو ملکی اساس کیخلاف اور آئین پاکستان کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ضابطہ اخلاق کا پابند بنانے کیلئے پیمرا کو احکامات صادر کئے جائیں اور پیمرا سے عملدرآمد رپورٹ بھی طلب کی جائے۔ جس پر عدالت نے پیمرا کو 4 جنوری کیلئے نوٹس جاری کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔
خبر کا کوڈ : 500850
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش