0
Saturday 28 Nov 2015 17:43

پیرس حملے ، یورپ نے دفاعی اخراجات 50 ارب ڈالر بڑھا دیے

پیرس حملے ، یورپ نے دفاعی اخراجات 50 ارب ڈالر بڑھا دیے
اسلام ٹائمز۔ پیرس پر دہشت گرد حملوں کے بعد یورپی ممالک نے داعش کو شکست دینے کے لئے 50 ارب ڈالر کی خطیر رقم جمع کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جو کہ فوجی صلاحیتوں میں اضافہ کرنے اور سائبر سکیورٹی سے لے کر جنگی جہازوں، ڈرون طیاروں اور دیگر سازو سامان پر خرچ ہوں گے۔  عالمی میڈیا کے مطابق یورپی ممالک افغانستان اور عراق میں دفاعی اخراجات کی کمی، اور عالمی سطح پر معاشی انحطاط کے باوجود حالیہ عالمی صورتحال کے پیش نظر اپنی دفاعی پالیسیوں پر نظر ثانی کر رہے ہیں۔ اس تناظر میں فرانس کے رافیل جیٹ بنانے والے ادارے ڈیزالٹ ایوی ایشن نے دس ہزار فوجی افراد کو فارغ کرنے کا منصوبہ ترک کر دیا ہے، جب کہ جرمنی نے اپنے دفاعی بجٹ میں 11.7 ارب ڈالر اور برطانیہ نے 24.9 ارب ڈالر اضافہ کر دیا ہے۔ اٹلی نے بھی اس بجٹ میں کوئی ڈیڑھ ارب ڈالر کا اضافہ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان اضافوں سے اسلحہ ساز کمپنیوں کے کام میں بھی اضافہ ہو جائے گا۔ یہ اضافہ اس حوالے سے بھی ضروری قرار دیا جا رہا ہے کہ عالمی سطح پر کشیدگی بڑھ رہی ہے اور گزشتہ روز ترکی کے ہاتھوں روس کے جنگی جہاز کی تباہی اس کی ایک مثال ہے۔
خبر کا کوڈ : 500954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش