QR CodeQR Code

سوئی سدرن کے سابق ایم ڈی اور ڈی ایم ڈی 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

28 Nov 2015 14:10

اسلام ٹائمز: سابق مشیر پیٹرولیم اور سابق صدر آصف زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم کی نشاندہی پر رینجرز نے شعیب وارثی اور زبیر صدیقی کو حراست میں لیا، اور انہوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے دوران ملازمت غیر قانونی ٹھیکے دیئے، اور غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کمائے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی احتساب عدالت نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے سابق منیجنگ ڈائریکٹر شعیب وارثی اور ڈپٹی منیجنگ ڈائریکٹر زبیر صدیقی کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق نیب کے تفتیشی افسر نے کرپشن الزامات پر مزید تفتیش کے لئے سابق ایم ڈی سوئی سدرن شعیب وارثی اور ڈی ایم ڈی زبیر صدیقی کو کراچی کی احتساب عدالت میں پیش کیا، اور عدالت سے استدعا کی کہ دونوں ملزمان کے خلاف 5 سے زائد کرپشن ریفرنسز دائر ہیں، جن سے مزید تفتیش کرنا باقی ہے، اس لئے انہیں 14 روزہ ریمانڈ پر حوالے کیا جائے۔ عدالت نے نیب کے تفتشی افسر کی درخواست منظور کرتے ہوئے ہدایت کی کہ 14 روزہ ریمانڈ کے دوران تحقیقات کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔ واضح رہے کہ 3 ماہ قبل رینجرز نے سابق مشیر پیٹرولیم اور سابق صدر آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم کو حراست میں لیا تھا، جن کی نشاندہی پر رینجرز نے شعیب وارثی اور زبیر صدیقی کو حراست میں لیا، اور انہوں نے دوران تفتیش اعتراف کیا کہ انہوں نے دوران ملازمت غیر قانونی ٹھیکے دیئے، اور غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کمائے۔


خبر کا کوڈ: 500999

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/500999/سوئی-سدرن-کے-سابق-ایم-ڈی-اور-14-روزہ-جسمانی-ریمانڈ-پر-نیب-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org