0
Saturday 28 Nov 2015 15:54

کوئٹہ ائیرپورٹ کے قریب دستی بم حملے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کوئٹہ ائیرپورٹ کے قریب دستی بم حملے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ائیرپورٹ کے قریب نامعلوم دہشت گردوں نے دستی بموں سے حملہ کیا، تاہم اس حملے میں کوئی جانی نقصان نہین ہوا۔ ائیرپورٹ کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے یکے بعد دیگرے دو دستی بم پھینکے، جن کے پھٹنے کی آواز دور دور تک سنی، تاہم اس حملے میں کسی قسم کا کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ دستی بم حملوں کے بعد پولیس اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور دھماکے کی جگہ سے شواہد جمع کرنے شروع کر دیے، جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 501041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش