0
Saturday 28 Nov 2015 16:33

ڈاکٹر عاصم کیجانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، رؤف صدیقی

ڈاکٹر عاصم کیجانب سے لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، رؤف صدیقی
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے سینئر رہنما رؤف صدیقی نے کہا ہے کہ پیپلپز پارٹی کے گرفتار رہنما ڈاکٹر عاصم کی جانب سے ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں، میری ان سے کبھی ملاقات ہوئی اور نہ ہی کبھی کسی کے علاج کیلئے دباؤ ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی نے کہا کہ خدشہ ہے کہ پولیس ڈاکٹر عاصم کے مقدمے میں مجھے گرفتار نہ کرلے، ڈاکٹر عاصم کے الزامات بے بنیاد ہیں، مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر عاصم سے کبھی ملاقات نہیں ہوئی، دہشت گردوں کے علاج کیلئے نہ دباؤ ڈالا اور نہ کبھی ڈاکٹر عاصم کو فون کیا۔ قبل ازیں متحدہ رہنماء رؤف صدیقی نے سندھ ہائی کورٹ میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست بھی جمع کرائی، جس پر جسٹس احمد علی ایم شیخ کی سربراہی میں ایک بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کے انتہائی قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم کیجانب سے دہشتگردوں کو معاونت اور ان کے علاج و معالجے کے مقدمے میں ایم کیو ایم کے رہنما رؤف صدیقی کو بھی نامزد کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 501064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش