QR CodeQR Code

گذشتہ شب کوئٹہ سے نکلنے والا زائرین کا قافلہ تفتان بارڈر پہنچ گیا

28 Nov 2015 17:30

اسلام ٹائمز: یاد رہے ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے نااہل حکومت کیخلاف گذشتہ دو دنوں سے سخت سردی میں کوئٹہ علمدارروڈ پر احتجاجی دھرنا بھی دیا ہوا تھا، جسکے بعد حکومت کیجانب سے انہیں 27 نومبر کی شب کوئٹہ سے تفتان کیجانب جانے کی اجازت ملی۔


اسلام ٹائمز۔ زائرین امام حسین (ع) کو ایک ہفتے سے زائد عرصے تک انتظار کروانے کے بعد گذشتہ شب نااہل بلوچستان حکومت اور انتظامیہ کیجانب سے این او سی (نو آبجکشن سرٹیفیکٹ) کا اجراء ہوا۔ اطلاعات کے مطابق کوئٹہ سے روانہ ہونے والے ہزاروں کی تعداد میں زائرین کا یہ قافلہ تفتان بارڈر پر عافیت سے پہنچ گیا ہیں۔ 80 سے زائد بسوں پر مشتمل زائرین کا یہ قافلہ گذشتہ ایک ہفتے سے این او سی کا منتظر تھا۔ جن میں صوبہ پنجاب سمیت پاکستان کے دیگر صوبوں سے بھی بڑی تعداد میں آنے والے زائرین کے قافلے شامل تھے۔ یاد رہے ہزاروں کی تعداد میں زائرین نے نااہل حکومت کیخلاف گذشتہ دو دنوں سے سخت سردی میں کوئٹہ علمدار روڈ پر احتجاجی دھرنا بھی دیا ہوا تھا، جسکے بعد حکومت کیجانب سے انہیں 27 نومبر کی شب کوئٹہ سے تفتان کیجانب جانے کی اجازت ملی۔ واضح رہے سکیورٹی کے نام پر عرصہ دراز سے این او سی کے بہانے کوئٹہ سمیت ملک بھر سے آنے والے زائرین کو تنگ کرنے کا سلسلہ جاری ہیں، جسکی وجہ سے خصوصاً بیرون صوبہ مقیم زائرین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 501116

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/501116/گذشتہ-شب-کوئٹہ-سے-نکلنے-والا-زائرین-کا-قافلہ-تفتان-بارڈر-پہنچ-گیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org