QR CodeQR Code

سینئر وکیل پر تشدد کرنے والے کانسٹیبل کو معطل کردیا، آئی جی گلگت

29 Nov 2015 12:43

اسلام ٹائمز: گلگت میں وکیل تشدد کیس میں ملزم کو معطل کرتے ہوئے آئی جی پولیس نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ اس قسم کا کوئی بھی واقعہ رونما نہیں ہوگا، جس پر تمام وکلاء نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے احتجاج ختم کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ سینئر ایڈووکیٹ منظور احمد پر پولیس تشدد کی خبر مقامی اخبارات میں شائع ہونے کے بعد سپریم ایپلیٹ کورٹ گلگت بلتستان کے چیف جج ڈاکٹر رانا محمد شمیم نے سوموٹو ایکشن لیتے ہوئے آئی جی پی گلگت بلتستان، ایس پی نگر اور ایس ایچ او نگر کو عدالت میں طلب کرلیا۔ جس پر فوری طور پر انسپکٹر جنرل پولیس گلگت بلتستان، ایس پی نگر اور ایس ایچ او سکندرآباد نگر عدالت میں حاضر ہوگئے۔ آئی جی گلگت بلتستان نے فوری طور پر پولیس کانسٹیبل محمد شریف کو معطل کردیا اور انکوائری شروع کرنے کا حکم دے دیا۔ اس کے ساتھ آئی جی پولیس نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ اس قسم کا کوئی بھی واقعہ رونما نہیں ہوگا، جس پر تمام وکلاء نے اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے احتجاج ختم کردیا۔


خبر کا کوڈ: 501314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/501314/سینئر-وکیل-پر-تشدد-کرنے-والے-کانسٹیبل-کو-معطل-کردیا-آئی-جی-گلگت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org