0
Sunday 29 Nov 2015 13:13

روس نے بھارت کو سیاحت کیلئے غیر محفوظ ملک قرار دیدیا

روس نے بھارت کو سیاحت کیلئے غیر محفوظ ملک قرار دیدیا
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور غیرملکیوں کے ساتھ پرتشدد رویے کے باعث روس نے بھارت کو سیاحت کیلئے غیر محفوظ مقام قرار دیدیا ہے۔ روسی انفارمیشن سینٹر نے اپنے شہریوں کیلئے ایک ہدایت نامہ جاری کیا ہے، جس میں انہیں بھارت کا غیر ضروری سفر کرنے سے روک دیا گیا ہے۔ روسی حکومت نے بھارت کو محفوظ سیاحتی مقامات کی فہرست سے نکال دیا ہے اور بھار ت کو سیاحت کےلئے غیر محفوظ مقام قرار دے دیا ہے۔ ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ روسی سیاح بھارت اور بھارت کے ساحلی شہر گوا کا رخ نہ کریں۔ روس کی طرف سے یہ پابندی اس وقت سامنے آئی ہے۔ جب بھارتی انتہا پسندوں سے اپنی ہاکی ٹیم کی ہار برداشت نہ ہوئی اور ارجنٹائن کی ہاکی ٹیم پر ہوٹل واپسی کے دوران شدید پتھراؤ کیا، جس سے کھلاڑیوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا۔

دوسری جانب بھارت میں اسی انتہاپسندی کے خلاف ایوارڈ واپسی کی مہم بھی جاری ہے۔ جس میں پاکستانی فلمساز بھی اب شامل ہوگئے ہیں۔ پاکستانی ڈائرکٹر خالد حسن نے بھارت کی جانب سے دیا گیا ایوارڈ بالی وڈ سٹار کو دھمکیاں ملنے پر واپس کر دیا ہے۔ خالد حسن خان نے کہا ہے کہ ایوارڈ کل بھی جیتا جا سکتا ہے مگر آزادی اظہار بہت اہم ہے۔ اپنا ایوارڈ بالی ووڈ سٹار کو دھمکیاں ملنے پر واپس کر رہا ہوں۔ پاکستانی ڈائریکٹر کے ایوارڈ واپس کرنے پر بانی صدر دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول کا کہنا تھا کہ پاکستانی ڈائریکٹر کی طرف سے ایوارڈ کا واپس کیا جانا ہمارے دیس کی توہین ہے۔ واضح رہے کہ خالد حسن خان نے دہلی انٹرنیشنل فلم فیسٹیول میں پچھلے برس ایوارڈ جیتا تھا۔
خبر کا کوڈ : 501326
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش