QR CodeQR Code

منہاج القرآن یوتھ لیگ کا یوم تاسیس، ڈاکٹر حسین محی الدین نے کیک کاٹا

29 Nov 2015 17:35

اسلام ٹائمز: تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے امن سفیر بنائے گئے، منزل کے حصول کیلئے مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ کارکن امن کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام یوم تاسیس پر کیک کاٹنے کی تقریب منہاج القرآن سیکرٹریٹ ماڈل ٹاون میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں یوتھ لیگ کو 27 سال مکمل ہونے پر کیک کاٹا گیا۔ تقریب میں لیگ کو منظم کرنے کیلئے لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہرالقادری کے صاحبزادے ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے امن سفیر بنائے گئے، منزل کے حصول کیلئے مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔ ڈاکٹر حسین محی الدین نے کہا کہ کارکن امن کے فروغ کیلئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 501379

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/501379/منہاج-القرآن-یوتھ-لیگ-کا-یوم-تاسیس-ڈاکٹر-حسین-محی-الدین-نے-کیک-کاٹا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org